زرداری حکومت کے پیدا کردہ مسائل کے حل میں وقت لگے گا،پرویز مشرف کے مستقبل کا فیصلہ قوم اور قانون نے کرنا ہے.میاں نوازشریف

 زرداری حکومت کے پیدا کردہ مسائل کے حل میں وقت لگے گا،پرویز مشرف کے مستقبل کا فیصلہ قوم اور قانون نے کرنا ہے.میاں نوازشریف

رائے ونڈ میں غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ ملک میں پہلی بار الیکشن فوج کی چھتری کے بغیر ہوئے ہیں،،فوج کے ساتھ ملکر تمام مسائل کو حل کیا جائے گا،فتح اور شکست کو تسلیم کرنا چاہیے، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا میں اکثریت حاصل کی صوبے میں حکومت بھی انہیں ہی بنانی چاہیے،پی ٹی آئی بھی دوسری جماعتوں کے مینڈیٹ کو تسلیم کرے،مسلم لیگ نون کے صدر نے کہا کہ وہ تمام جماعتوں کو قومی ایجنڈے میں شامل ہونے کی دعوت دیتے ہیں اوراکثریت حاصل کرنے کے باوجود سب کو ساتھ لے کرچلیں گے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنایا جائے گا،،کراچی اور کوئٹہ میں حالات خراب ہیں دہشتگردی پرقابو پانے کیلئے قومی پالیسی تشکیل دی جائے گی میاں نواز شریف نے بھارتی وزیراعظم کو تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ہمسایہ ملک سے تصفیہ طلب اموربات چیت کےذریعے حل کیے جائیں گے۔بھارت کے ساتھ تعلقات انیس سو ننانوے کی پوزیشن پربحال کریں گے۔ ایک سوال کےجواب میں میاں نواز شریف نے کہاکہ اگربھارتی وزیراعظم ان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں یاپھرکسی اورموقع پرپاکستان آئےتو ان کابھرپورخیرمقدم کیاجائےگا۔ انہوں نےکہاکہ زرداری حکومت نےملک میں جومسائل پیداکیےہیں انہیں حل کرنےمیں وقت لگےگا۔ اپنےتمام مخالفین کومعاف کردیاہےالبتہ پرویزمشرف کےمستقبل کافیصلہ قوم اورقانون کےہاتھ میں ہے

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular