مولانا فضل الرحمان نے چیف الیکشن کمشنر کے نام خط میں خیبرپختونخوا اور فاٹا کے بعض حلقوں میں دھاندلی پر دوبارہ الیکشن کرانے کا مطالبہ کیا ہے.

 مولانا فضل الرحمان نے چیف الیکشن کمشنر کے نام خط میں خیبرپختونخوا اور فاٹا کے بعض حلقوں میں دھاندلی پر دوبارہ الیکشن کرانے کا مطالبہ کیا ہے.

جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم کو ایک خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ خیبر پی کے اور فاٹا کے بعض حلقوں میں پولنگ کےعملے کو مبینہ یرغمال بنایا گیا جبکہ متعدد علاقوں میں اسلحے کی نوک پر ووٹ ڈلوائے اور بیلٹ باکس بھی چھینے گئے۔ جے یو آئی ف کے سربراہ نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ فاٹا کے وہ حلقے جہاں دھاندلی ہوئی ہے وہاں دوبارہ الیکشن کرائے جائیں۔ خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر انکی شکایات کا ازالہ نہ کیا گیا تو سپریم کورٹ سے رجوع کرینگے۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular