وفاق میں اکیلے حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہیں تاہم دیگر جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے. میاں شہبازشریف

 وفاق میں اکیلے حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہیں تاہم دیگر جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے. میاں شہبازشریف

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کا مینڈیٹ تسلیم کرتے ہیں اور انہیں صوبے میں حکومت بنانی چاہیئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون وفاق میں اکیلے حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے تاہم دیگر جماعتوں اور آزاد امیدواروں کو بھی ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں،، شہبازشریف کا کہنا تھا کہ اٹھارہ کروڑ عوام نے نوازشریف کو مینڈیٹ دیا ہے ان کے وزیراعلٰی پنجاب بننے یا پھر وفاق میں جانے سے متعلق فیصلہ نوازشریف کرینگےدھاندلی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ وہ راولپنڈی میں عوامی مینڈیٹ تسلیم کرتے ہیں لہذا تحریک انصاف کو بھی لاہور میں مسلم لیگ نون کے مینڈیٹ کو تسلیم کرنا چاہیئے۔ اس پر ان کے احتجاج کا جواز نہیں بنتا.

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular