خوشبوؤں کے شہرپیرس میں دنیا کے مہنگے ترین ملبوسات کے فیشن ویک کا آغاز ہوگیا، ماڈلز کی ریمپ پر واک نے تقریب کو چار چاند لگا دیئے

خوشبوؤں کے شہرپیرس میں دنیا کے مہنگے ترین ملبوسات کے فیشن ویک کا آغاز ہوگیا، ماڈلز کی ریمپ پر واک نے تقریب کو چار چاند لگا دیئے

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہونے والے وساچے ہاؤٹ کچور شو میں معروف کمپنی کے دلفریب رنگوں اور دیدہ زیب ڈیزائنز والے ملبوسات کی نماش کی گئی،،،سرسراتے ہوئے ریشمی ملبوسات میں جب ماڈل ریمپ پر آئیں تو حاضرین جیسے پلکیں جھپکنا تک بھول گئے فیشن شو میں ہالی وڈ کے معروف ستارے پائرس بروسنن، جیسیکا البا اور میلا جوووک بھی موجود تھے،اداکارہ جیسیکا البا کا کہنا تھا کہ انھیں پیرس اور یہاں کے فیشن کے انداز بے حد پسند ہیں،اور وہ اس یادگار شو کو کبھی نہیں بھولیں گی۔۔۔سات روز تک جاری رہنے والے فیشن ویک میں دنیا بھر سے معروف ڈیزائنر اپنے تیار کردہ ملبوسات نمائش کے لئے پیش کریں گے

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular