ایل جی نے نیا انٹری لیول ٹیبلٹ لانچ کر دیا۔

ایل جی نے نیا انٹری لیول ٹیبلٹ لانچ کر دیا۔

ایل جی کمپنی نے نیا انٹری لیول ٹیبلٹ لانچ کر دیا۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایل جی پیڈ میں میڈیا ٹیک آکٹا کور پراسیسر ، 8 انچ ڈسپلے ، 2 جی بی ریم ، 16 جی بی سٹوریج اور اینڈرائڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔ 5 میگا پکسل کے فرنٹ اور 5 میگا پکسل کے بیک کیمرے کو بھی ٹیبلٹ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ جی پیڈ کی بیٹری 3000 ملی ایپمئر آورز کی ہے۔ اس کے ساتھ 4400 ملی ایپمیئر آورز کی ایک اور بیٹری کا آپشن بھی ٹیب میں دیا گیا ہے جس سے جی پیڈ کی بیٹری کی مجموعی استعداد 7400 ملی ایمپئر آورز تک بڑھائی جا سکتی ہے۔جی پیڈ میں اسٹیریو سپیکر اور یو ایس بی پورٹ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ٹیب کی قیمت 149.99 ڈالر ہے اور اسے فروخت کے لئے پیش کر دیا گیا ہے۔

Most Popular