سندھ ہائیکورٹ میں ماڈل ایان علی کانامECLسےنکالنےسےمتعلق توہین عدالت کیس کی سماعت16مئی تک ملتوی کردی گئی

 سندھ ہائیکورٹ میں ماڈل ایان علی کانامECLسےنکالنےسےمتعلق توہین عدالت کیس کی سماعت16مئی تک ملتوی کردی گئی

سندھ ہائیکورٹ کےجسٹس احمد علی ایم شیخ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے ماڈل ایان علی کی درخواست کی سماعت کی،،ماڈل ایان علی کی جانب سے ان کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے سے متعلق درخواست دائر کی گئی تھی،، عدالت میں ایان علی کے وکلا کی جانب سے کہا گیا کہ عدالتی حکم کے باوجود ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالا گیا جبکہ عدالت میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سلمان طالب الدین نے عدالت کو بتایا کہ ماڈل ایان علی کا نام سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر ای سی ایل سے نکال دیا گیا تھا لیکن وفاق کی جانب سے دوبارہ ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا، عدالت نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا موقف سنتے ہوئے سماعت 16 مئی ملتوی کردی

Most Popular