جاپانی دوشیزہ نوجوان کی محبت میں صادق آباد پہنچ گئی

جاپانی دوشیزہ نوجوان کی محبت میں صادق آباد پہنچ گئی

 فیس بک کی دوستی رنگ لے آئی، صادق آباد کے 25 سالہ سجاد کیلئے دلہنیا جاپان سے پاکستان پہنچ گئی اور گھر بسا لیا۔ صادق آباد کے علاقہ مظہر فرید کالونی کے 25 سالہ ساجد محمود کی فیس بک کے ذریعے جاپان کی ہارونہ سیکورائی سے دوستی ہوئی جو آہستہ آہستہ محبت میں بدلی تو دونوں کو ملنے کا خیال آیا۔ ساجد محمود نے ہارونہ سیکورائی کو پاکستان آنے کی دعوت دی تو ہارونہ سیکورائی کی والدہ اور دوستوں نے پاکستان کو دہشت گرد ملک قرار دیتے ہوئے اسے آنے سے منع کردیا مگر ساجد محمود دھن کا پکا نکلا اس نے اپنے پیار اور روایتی خلوص سے اس تاثر کو زائل کیا اور اسے پاکستان آنے کی ایک بار پھر دعوت دی۔ اب کی بار ہارونہ سیکورائی نہ صرف پاکستان آئی بلکہ مسلمان ہو کر ساجد محمود کی زندگی میں بھی بہار بن کر شامل ہوچکی ہے۔ ساجد محمود کے والد محمد اکرم کا کہنا ہے کہ ہماری بہو بہت اچھی ہے۔

سوشل میڈیا کی دوستی رنگ لے آئی‘ صادق آباد کے پچیس سالہ سجاد کی دلہنیا جاپان سے پاکستان پہنچ گئی۔ دونوں نے سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کو پسند کیا اور نئی زندگی گزارنے کی ٹھان لی۔

سچ کہتے ہیں جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں اور جب بات ہو محبت کی تو پھر رنگ نسل سمیت سب باتیں بے معنی ہوجاتی ہیں۔ صادق آباد کے علاقہ مظہر فرید کالونی کے محمد اکرم خوشی سے نہال ہیں انکے صاحبزادے بیاہ لائے ہیں جاپانی لڑکی کو۔ پیچیس سالہ ساجد کی فیس بک پر جاپان کی ہارونہ سیکورائی سے دوستی ہوئی جو آہستہ آہستہ محبت میں بدلی تو ساجد نے ہارونہ کو پاکستان آنے کی دعوت دی۔ جس پر نہ صرف وہ پاکستان آئی بلکہ اسلام قبول کر کے ساجد سے شادی بھی کرلی۔
دولہا ساجد کا کہنا ہے کہ فیس بک پر ہونے والی دوستی کے بعد ہارونہ سیکورائی سے شادی پر انکا خواب حقیقت میں بدل گیا ہے۔ساجد کے والد محمد اکرم کا کہنا ہے کہ انکی بہو بہت اچھی ہے، وہ پاکستان میں خوش رہے گینوبیاہتہ جوڑے نے زندگی کا سفر ایک ساتھ گزارنے کی ٹھانی ہے، اوردونوں زندگی کے نئے سفر کے آغاز پر بے حد خوش ہیں

Most Popular