خوف اور دہشت سے بھرپور سائنس فکشن فلم سیریز ریزیڈنٹ ایول کی آخری فلم ریزیڈنٹ ایول دی فائنل چیپٹر کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گی

خوف اور دہشت سے بھرپور سائنس فکشن فلم سیریز ریزیڈنٹ ایول کی آخری فلم ریزیڈنٹ ایول دی فائنل چیپٹر کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گی

پال اینڈریوسن کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ریزیڈنٹ ایول دی فائنل چیپٹر کی کہانی خطرناک وائرس کا شکار ہونے والے افراد کے گرد گھومتی ہے، جو دیگر افراد کو اپنے گروہ میں شامل کرنے پر تل جاتے ہیں۔ خطرناک وائرس سے متاثرہ افراد اپنے راستے میں رکاوٹ بننے والے ہر شخص کو جان سے مار دیتے ہیں۔ ایکشن سے بھرپور فلم میں ملا جو ووِچ اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں شان رابرٹس، علی لارٹر، روبی روز، ایئن گلین اور ولیئم لیوی شامل ہیں۔ ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور سائنس فکشن فلم آئندہ سال ستائیس جنوری کو امریکی سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

Most Popular