یوں تو آپ نے کئی کھلاڑیوں کو فٹبال کھیلتے اور گول کرتے ہوئے دیکھا ہی ہوگا
فٹبال کے کھیل میں گول کرتے ہوئے ریکارڈ بنا لینا ہر ایک کے بس کی بات نہیں،لیکن امریکی ریاست جارجیا سے تعلق رکھنے والے نوجوان کی مہارت کی داد دینی پڑے گی جس نے ایک منٹ میں 31بار فٹبال فیلڈ گول کر نے کا شاندار مظاہرہ کر کے عالمی ریکارڈ بنا ڈالا ہے،واضح رہے اس سے قبل یہ ریکارڈ ایک منٹ میں اٹھائیس بار امریکی فٹبال فیلڈ گول کا تھا جسے ایڈم نامی کھلاڑی نے اپنے نام کیا تھا۔