چاند گرہن پاکستان سمیت مخلتف ممالک میں دیکھا جاسکے گا

چاند گرہن  پاکستان سمیت مخلتف ممالک میں دیکھا جاسکے گا

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال کا دوسرا چاند گرہن آج شب ہوگا، جو رات آٹھ بج کر پچاس منٹ پر شروع ہو گا اور آٹھ اگست کو ایک بج کر اکیاون منٹ پر ختم ہو گا، اس دوران چاند کو جزوی گرہن دس بجکر تئیس منٹ پر لگے گا اور اس کی روشنی مدہم ہو جائے گی، گیارہ بجکر بیس منٹ پر چاند کو مکمل گرہن لگے گا، جزوی چاند گرہن بارہ بجکر اٹھارہ منٹ پر ختم ہو جائے گا جس کے بعد چاند کی روشنی دوبارہ واپس معمول کے مطابق آنا شروع ہو جائے گی، ایک بجکر اکیاون منٹ پر چاند گرہن کا دورانیہ ختم ہو جائے گا، محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن کا نظارہ پاکستان میں کیا جاسکے گا، جبکہ ایشیا، یورپ، انٹارکٹیکا، افریقہ اور آسٹریلیا میں چاند گرہن کا نظارہ کیا جاسکے گا۔

Most Popular