آبی مخلوق ڈولفن کی زبان سمجھنے کیلئے پراجیکٹ پر کام شروع

 آبی مخلوق ڈولفن کی زبان سمجھنے کیلئے پراجیکٹ پر کام شروع


سویڈن کی ایک ٹیکنالوجی کمپنی گواگائی نے ایسا سافٹ ویئر تیار کیا ہوا ہے جو چالیس مختلف انسانی زبانوں کو سمجھنے کی صلاحیت رکھتا ہے،،، اس سافٹ ویئر کی مدد سے سویڈش ٹی ایچ رائل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ماہرین ،،، ڈولفنز کی زبان سمجھنے کی کوشش کریں گے،،، ماہرین کہتے ہیں کہ وہ زبانیں سمجھنے کے سافٹ ویئر، جدید ترین ساؤنڈ ریکارڈنگ آلات اور ڈولفنزپر کی گئی تحقیق کے ڈیٹا بیس کی مدد سے،،، اس آبی مخلوق کی مختلف آوازوں اور حرکات کو ریکارڈ کریں گے،،، ماہرین پر امید ہیں کہ دو ہزار اکیس تک ڈولفنز کی زبان سمجھ لیں گے اور ایک باقاعدہ ڈکشنری بھی تیار کرلیں گے۔

Most Popular