دورِجدید میں کتابوں سےدوستی کا رشتہ نایاب

دورِجدید میں کتابوں سےدوستی کا رشتہ نایاب


صوبائی دارلحکومت لاہور کی قدیم درسگاہوں کےسنگم میں موجود یہ ہےایک فٹ پاتھ کا منظر،، جسےسجایاگیاہےخوبصورت علم کی روشنی بکھیرتی کتابوں سے ،،اسلامی تعلیم ہو یا ذکر ہو کربلا کا،، ادب کی بات ہویاسماج کی،، یہ کتابیں زندگی کے ہرشعبے پر رہنمائی فراہم کرتی ہیں۔۔ مہنگائی کا جن بے قابو ہوا تو کتاب کے رسیہ بھی پریشان ہوگئے، تاہم فٹ پاتھ پہ سجا یہ خزانہ مہنگائی کے اس دور میں بھی لوگوں کی دم توڑتی امیدوں کا سہارہے۔۔ باغوں اور کالجوں کا شہرلاہورتاریخی کتابوں کے خزانے سے مالا مال ہے۔۔ شدید گرمی میں کھلےآسمان تلےکتابیں سجائےیہ لوگ کتاب سے دوستی کے رشتے کو بحال رکھےہوئے ہیں

Most Popular