----دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آج لافٹر ڈے منایا جارہا ہے

----دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آج لافٹر ڈے منایا جارہا ہے

قہقہہ زندگی کی علامت ہے،ذہنی امراض کے ماہرین تو اسے ایک بہترین دوا بھی قرار دیتے ہیں،، ان کا ماننا ہے کہ ہنسنے سے جسمانی و ذہنی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں،،،مسکراہٹ سے چہرے کی دلکشی میں اضافہ تو ہوتا ہی ہے،، ساتھ میں یہ انسان کو جواں دکھنے میں مددگار ہوتی ہے،، ڈاکٹر عثمان ہٹیانہ کہتے ہیں کہ قہقہے کی وجہ سے چہرے کے کئی عضلات حرکت میں آجاتے ہیں،، اور یوں ورزش بھی ہوجاتی ہے،،،قہقہے یا مسکراہٹ کو ذہنی دباؤ سے نجات کیلئے بہترین فزیکل تھیریپی بھی سمجھا جاتا ہے،، ڈاکٹر نازو وزیر جوگزئی کہتی ہیں کہ دنیاوی مسائل سے پیدا ہونے والی الجھنوں سے نجات کیلئے مسکراہٹ بہترین طریقہ ہے اور صدقہ جاریہ بھی،،،محققین کے مطابق قہقہے درد کی شدت کو کم کرنے والے ہارمونز کے اخراج کا باعث بنتے ہیں اور انسانی قوت مدافعت میں اضافہ کرتے ہیں،،،سائنسی تحقیق کے مطابق دو منٹ لگاتار ہنسنے سے انسانی جسم پر اتنے ہی اثرات پڑتے ہیں جتنے کہ بیس منٹ مسلسل جوگنگ کے،،،
قہقہوں کے دن پر خود بھی ہنسیں اور دوسروں میں بھی مسکرائٹیں بانٹیں

Most Popular