انجیر بانچھ پن کا بہترین علاج
قاہرہ( نیٹ نیوز) انجیر مردوں اور خواتین دونوں کو بانچھ پن سے تحفظ دیتا ہے، انجیر قدرتی فائبر سے بھر پور ہے جو کہ بواسیر کے حوالے سے مدد گار ثابت ہوتا ہے، ماہرین نے بتایا کہ انجیر نظام ہاضمہ جسمانی توانائی کو بحال کرنے، اعصابی کمزور ی دور کرنے سمیت بلڈ پریشر میں کمی کرنے اور پیٹ کی توند کو کنٹرول کرنے میں بھی مدد گار ہوتا ہے۔خشک میوہ جات اور کئی پھل و سبزیاں بڑی اور خطرناک بیماریوں میں مفید ثابت ہوتی ہیں، تا ہم کچھ خشک میوہ جات بہت ہی خطرناک بیماریوں کو بڑھنے سے روکتے ہیں، ایسے میوہ جات میں انجیر بھی شامل ہے۔ماہرین صحت کے مطابق انجیر مردوں اور خواتین دونوں کو بانچھ پن سے تحفظ دیتا ہے، انجیر قدرتی فائبر سے بھر پور ہے جو کہ بواسیر کے حوالے سے مدد گار ثابت ہوتا ہے، ماہرین نے بتایا کہ انجیر نظام ہاضمہ جسمانی توانائی کو بحال کرنے، اعصابی کمزور ی دور کرنے سمیت بلڈ پریشر میں کمی کرنے اور پیٹ کی توند کو کنٹرول کرنے میں بھی مدد گار ہوتا ہے۔