آزادکشمیر کا رہائشی اعجازاحمد باورچی کی کہانی
آزادکشمیر کا رہائشی اعجازاحمد باورچی کا کام کرتا ہے‘ حالات اچھے نہیں تھے‘ اسی لئے تعلیم حاصل کرنے کی بجائے مزدوری کیلئے لاہور آگیا۔ دکان پر مزدوری شروع کردی اور آہستہ آہستہ دیگیں پکانے کا کام سیکھ لیا اور اسی دکان پر باورچی کا کام شروع کردیا۔ اس کا کہنا ہے کہ ایک دیگ پکوائی 300روپے لیتاہوں لنگر تقسیم کرنے والے انعام بھی دے دیتے ہیں۔والدین نے شادی کردی ہے۔ آزادکشمیر میں والدین اوربیوی کا خرچہ چل رہا ہے۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں۔ والدین کی بھرپور خدمت کر رہا ہوں اورخاص طور پر میں نوجوانوں سے بھی کہوں گا کہ اگر کچھ حاصل کرنا ہے تو اپنے والدین کی خدمت کریں جس سے اللہ بھی خوش ہوں گے۔