سندھ ہائیکورٹ نے ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق کیس میں فیصلہ محفوظ کرلیا

سندھ ہائیکورٹ نے ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق کیس میں فیصلہ محفوظ کرلیا

سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی جانب سے مقرر کردہ ریفری جج جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو نے ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق درخواست کی سماعت کی، وکیل لطیف کھوسہ نے اپنے دلائل میں کہا کہ ایان علی کا تعلق سیاست سے نہیں وہ ایک ماڈل ہے اور اسے جھوٹے مقدمے میں پھنسایا گیا ہے، ایان علی کا نام کسٹم آفیسر کے قتل کی ایف آئی آر میں ہے،جبکہ ایان علی جیل میں تھیں، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت سے استدعا کی کہ وہ کیس میں معاونت کیلئے پراسیکیوٹر پنجاب کو طلب کرے، عدالت نے ایان علی کے وکیل اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا، بعد ازاں سماعت ملتوی کردی گئی

Most Popular