صدارتی ایوارڈ یافتہ فوک گلوکار استاد پٹھانے خان کی سولہویں برسی...

 صدارتی ایوارڈ یافتہ فوک گلوکار استاد پٹھانے خان کی سولہویں برسی...

سرائیکی وسیب کے رہائشی استاد پٹھانے خان کا اصل نام غلام محمد تھا۔ وہ جنوبی پنجاب کے ایک پسماندہ علاقے کوٹ ادو میں انیس سو چھبیس میں پیدا ہوئے۔ استاد پٹھانے خان بنیادی طور پر سرائیکی زبان کے گلوکار تھے۔ انہوں نے زیادہ تر کافیاں اور غزلیں گائیں۔ استاد پٹھانے خان کی گائیکی سرائیکی وسیب کیلئے ایک اثاثہ ہے۔ انہیں صدارتی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ استاد پٹھانے خان کی معروف غزل ” میڈا عشق وی توں، میڈا یار وی توں “ آج بھی زبان زد عام ہے۔ استاد پٹھانے خان نو مارچ دو ہزار کو انتہائی کسمپرسی کے عالم میں انتقال کر گئے تھے۔ انہیں کوٹ ادو میں سپردخاک کیا گیا

Most Popular