مس وہیل چیئر ورلڈ مقابلہ بیلاروس کی ایک لڑکی نے جیت لیا،مقابلے کا مقصد معذوروں سے متعلق عمومی سوچ کو تبدیل کرنا تھا

مس وہیل چیئر ورلڈ مقابلہ بیلاروس کی ایک لڑکی نے جیت لیا،مقابلے کا مقصد معذوروں سے متعلق عمومی سوچ کو تبدیل کرنا تھا

بین الاقوامی مقابلے کا اہتمام پولینڈ کی تنظیم نے وارسا میں کیا اور اس کے ذریعے دنیا کو یہ پیغام دینے کی کوشش کی گئی کہ لوگ معاشرے میں معذور انسانوں کو اچھی نظر سے دیکھیں اور مختلف معاشروں میں معذور انسانوں کی کسی نہ کسی جسمانی معذوری کے باعث ان سے متعلق پائی جانے والی روایتی سوچ کو تبدیل کیا جائے،،اس مقابلے میں مس وہیل چیئر ورلڈ کا اعزاز بیلاروس کی ایک حسینہ نے حاصل کیا جبکہ دوسرے نمبر پر جنوبی افریقہ کی ایک لڑکی اور تیسرے نمبر پر میزبان ملک پولینڈ کی وہیل چیئر استعمال کرنے والی ایک نوجوان خاتون رہی۔ مس وہیل چیئر ورلڈ‘ بننے والی بیلاروس کی تیئس سالہ آلیکساندرا چیچیکووا نے کہا کہ معذور خواتین کو اپنے خوف پر قابو پانا ہوگا اور معاشرے میں جینا سیکھنا ہوگا

Most Popular