ملک کے ہر گلی محلے میں جشن آزادی کی مناسبت سے سٹالز سج گئے۔

ملک  کے ہر گلی محلے میں جشن آزادی کی مناسبت سے سٹالز سج گئے۔

ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی پاکستان کی 70 ویں جشن آزادی کی تیاریاں جوش خروش سے جاری ہیں، ملک کے ہر گلی محلے میں جشن آزادی کی مناسبت سے سٹالز سج گئے ہیں جبکہ شہری بھی تیاریوں میں مصروف ہے۔ہر طرف قومی پرچموں کی بہار،یہ ہے پاکستان کی آزادی کا جشن۔ پاکستان کی 70ویں سالگرہ منانے کی تیاریاں جوش و خروش سے جاری ہیں۔ کراچی کی گلی گلی میں جشن آزادی کی مناسبت سے سٹالز سج گئے جہاں سبز ہلالی پرچم سمیت بیجز، جھنڈیاں اور دیگر اشیا شہریوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ شہری کہتے ہیں یہاں مسائل اپنی جگہ مگر یوم آزادی کی تیاریوں میں کوئی کمی نہیں آتی۔ والدین چودہ اگست کیلئے صرف سجاوٹ تک ہی محدود نہیں رہتے بلکہ اس دن کی افادیت سے بچوں کو بھی آگاہ کرتے ہیں۔

Most Popular