اعتراض والے آئٹم سانگز نہیں کروں گی :سجل علی

اعتراض والے آئٹم سانگز نہیں کروں گی :سجل علی

خوبرو اداکارہ سجل علی نے کہا ہے کہ ٹی وی اور فلم دونوں میں کام کرنے کا تجربہ اچھا رہا ہے . میں نے کم عمری میں مختلف نوعیت کے کردار ادا کئے ہیں اور اب دل چاہتا ہے کہ کامیڈی کردار ادا کروں ۔ ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ آئندہ بھی بڑی سکرین کیلئے کام کروں گی لیکن یہ ضرور دیکھوں گی کہ میرے لئے جو کردار چنا گیا ہے اس میں اداکاری کا مارجن ہے کہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں ایسے آئٹم سانگ نہیں کروں گی جن پر اعتراض کیا جا سکے ۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے بھاری فلم سائن کی ہے اور ایک فلم موم میں کام بھی کیا ہے اور مزید فلموں کے بارے میں قبل از وقت کچھ نہیں کہہ سکتی۔انہوں نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ میں نے صرف مظلوم لڑکی کے کردار نبھائے ہیں بلکہ مجھے فخر ہے کہ میں نے کم عمری میں مختلف نوعیت کے کردار نبھائے ہیں اور میرے پرستاروں نے مجھے ہر کردار میں پسند کیا ہے ۔ انہوںنے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ لوگوں کی کیا بات ہے انہیں تو قیاس آرائیاں اور سکینڈل کےلئے کچھ مصالحہ چاہیے ہوتا ہے ۔

Most Popular