ہالی ووڈ کی کامیڈی اور ایڈونچر سے بھرپور تھری ڈی اینی میٹڈ فلم کارز تھری کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا

ہالی ووڈ کی کامیڈی اور ایڈونچر سے بھرپور تھری ڈی اینی میٹڈ فلم کارز تھری کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا

ہدایتکار برائن فی کی ڈائریکشن میں بننے والی اس تھری ڈی فلم کی کہانی لائیٹنگ میکوئن نامی لیجنڈ ریسنگ کار سے متعلق ہے جسے اچانک سپورٹس سے الگ کر دیا جاتا ہے۔ورلڈ ریسنگ میں دوبارہ جگہ بنانے اور دوڑ میں سبقت لے جانے کے لیے اسے دور جدید کی ٹیکنالوجی حاصل کرنے کو کہا جاتا ہے۔ بولتی اور لڑتی جھگڑتی ریسنگ گاڑیوں کے دلچسپ کرداروں کے ڈائیلاگ ہالی ووڈ اداکار اون وِلسن، لیری گائے، ٹونی شیلوب، بونی ہنٹ اورچیک میرین کی آوازوں میں ریکارڈ کیے گئے ہیں۔والٹ ڈزنی اور پکسر اینیمیشن کی تیار کردہ فلم رواں سال سولہ جون کو سینیما گھروں میں دھوم مچائے گی۔

Most Popular