ہالی ووڈ کی نئی تھرل سے بھرپور فلم 'بلیک پینتھر 'کا فائنل ٹریلرجاری کر دیا گیا ہے
سپر ہیرو فکشن کردار بلیک پینتھر کی ایکشن ایڈونچر سے بھرپور نئی سائنس فکشن فلم 'بلیک پینتھر 'کا فائنل ٹریلر جاری کر دیا گیا،فلم 16فروری کو سینما گھروں میں تہلکہ مچانے آرہی ہے،، فلم میں مرکزی کردار اداکارچیڈ وِک نبھا رہے ہیں جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں مائیکل جارڈن،مارٹن فری مین، ، وِنسینٹ ڈوک، سمیت کئی نامور اداکار اہم کرداروں میں جلوۂ گر ہو رہے ہیں،کیون فیج کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی وکانڈا نامی سرزمین کے ایک ایسے بادشاہ کے گِرد گھوم رہی ہے جس کی سلطنت میں خانہ جنگی کا آغاز ہو جاتا ہے،، فلم کا شائقین کو بےصبری سے انتظار ہے،