سائنس فکشن فلم 'گھوسٹ بسٹر'کے نئے کلپس جاری کردئیے گئے

 سائنس فکشن فلم 'گھوسٹ بسٹر'کے نئے کلپس جاری کردئیے گئے

ہدایتکار پاؤل فیگ کی اس فلم کی کہانی مین ہیٹن پر حملہ کرنے والے بھوتوں کے متعلق ہے،، یہ بھوت نیویارک میں بسیرا کر لیتے ہیں جس کی وجہ سے شہر میں خوف و ہراس پھیل جاتا ہے۔ چار خواتین سائنسدانوں کی ٹیم ان بھوتوں کا مقابلہ کرنے کے لیے میدان میں اترتی ہے اور نیویارک کو ان بھوتوں کے چنگل سے آزاد کراتی ہے۔ فلم کے نمایاں اداکاروں میں کرس ہیمس ورتھ، کرسٹن وی، ملیسا میکارتھی، کیٹ میکنن اور ایلزبتھ پرکنز شامل ہیں۔ فلم ”گھوسٹ بسٹرز“ 15جولائی کو سینیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی

Most Popular