لوئی تنگ نامی چینی لڑکی نے ر20 میٹر کا فاصلہ انتہائی تیز رفتاری کے ساتھ طےکر کے سب کو حیران کر دیا
یہ دھان پان سی لڑکی اور کارنامے سب سے جدا،، لوئی تنگ نامی 26سالہ چینی لڑکی نے سب کو حیران کر دیا، دیکھنے والے سوچنے پر مجبور ہو گئے کہ اس لڑکی میں ہڈیاں ہیں بھی یا نہیں،چینی لڑکی نے اپنے جسم کو موڑ کربیس میٹر کا فاصلہ انتہائی تیز رفتاری کے ساتھ طے کیا،، اور اس فاصلے کو طے کرنے میں صرف پندرہ اعشارہ پانچ سیکنڈز کا وقت لیا،، اور عالمی ریکارڈ قائم کر دیا،اس سے قبل یہ ریکارڈ برطانوی نوجوان نے دو ہزار تیرہ میں بیس میٹر کا فاصلہ سترہ اعشارہ چار سیکنڈز میں طے کرکے قائم کیا تھا۔