پاکستان میں ہر سال گیارہ اگست کو اقلیتوں کے قومی دن کے طور پر منایا جاتا ہے

پاکستان میں ہر سال گیارہ اگست کو اقلیتوں کے قومی دن کے طور پر منایا جاتا ہے

پاکستان میں ہر سال گیارہ اگست کو اقلیتوں کے قومی دن کے طور پر منایا جاتا ہے،،، اس دن کو 11 اگست کو منانے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ بانی پاکستان قائد اعظم نے 11اگست 1947ء کو کی جانے والی اپنی ایک مشہور تقریر میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی بات کی تھی۔ پاکستان میں سرکاری طور پر اقلتیوں کا قومی دن دو ہزار نو میں پہلی بار منایا گیا، جو پیپلز پارٹی کے وفاقی وزیر برائے اقلیتی امور شہباز بھٹی کی ذاتی کوششوں کا نتیجہ تھی،،، شہباز بھٹی کو دوہزار گیارہ میں قتل کردیا گیا تھا، حکومت دعوؤں کے برعکس آج بھی پاکستان میں اقلیتوں کو امتیازی سلوک کا سامنا ہے، اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر خصوصی سیمنارز، پروگرامز اور تقاریب کا اہتمام کیا جاتا ہے تاکہ اقلیتوں کو ان کے حقوق کی فراہمی، مذہبی معاشی اور معاشرتی طور پر مکمل آزادی، یکجہتی، باہمی محبت،امن اور بھائی چارہ کا پرچار کیا جاسکے،،دوسری طرف صدر مملکت ممنون حسین، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، چئیرمین تحریک نصاف عمران خان سمیت سیاسی رہنماؤں نے اقلیتی برادری کیلئے خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا ہے، سیاسی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اقلیتوں کی فلاح کے بغیر فلاحی ریاست کے قیام کا خواب ادھورا رہے گا۔

Most Popular