کیری فشرکی موت،ڈزنی کو 50ملین ڈالر کی ادائیگی ہوگی

کیری فشرکی موت،ڈزنی کو 50ملین ڈالر کی ادائیگی ہوگی

ہالی ووڈ کے معروف پروڈکشن ہاوس ڈزنی کو اداکارہ کیری فشر کی موت کی وجہ سے 50ملین ڈالر کی ادائیگی ہوگی۔ذرائع کے مطابق ہالی ووڈ میں مشہور فلمی سلسلے پر فلمیں بنانے سے قبل تمام کاسٹ کی انشورنس کروا لی جاتی ہے اداکارہ کیری فشر جو سٹار وارز کے سلسلے کی فلموں میں شہزادی لیا کا مشہور کردار نبھا رہی تھی کی اچانک وفات نے اس سلسلے کی نئی فلم کی پروڈکشن کو عارضی طور پر معطل کررکھا ہے۔ڈزنی کے مطابق کیری فشر کی انشورنس 50ملین ڈالر میں ہوئی تھی جو اب ان کو حاصل ہوگی۔ ڈزنی نے کہا ہے کہ انہوں نے کیری فشر کے ساتھ اس سلسلے کی تین فلموں کا معاہدہ کیا ہوا تھا۔

Most Popular