یخ بستہ ہواوں کی شدت سے محفوظ رہنے شہریوں نے مچھلی کا استعمال بڑھا دیا ہے

یخ بستہ ہواوں کی شدت سے محفوظ رہنے شہریوں نے مچھلی کا استعمال بڑھا دیا ہے

کوہ مارگلہ میں گھرا شہراسلام آباد مسلسل بارشوں کے بعد یخ بستہ برفانی ہواوں کی زد میں ہے،سردی کی شدت سے محفوظ رہنے کے لیے شہریوں نے دیگرگرم غذاوں کے ساتھ مچھلی کااستعمال بھی بڑھا دیا ہے،،شہرکی چھوٹی بڑی شاہراوں کنارے مچھلی کے اسٹالزسج گئے ہیں،مچھلی کی بڑھتی ہوئی فروخت پر دکاندار بھی کافی خوش ہیں۔یوں توان اسٹالزپررہو،مشکا سمیت مچھلی کی کئی اقسام فروخت کے لیے رکھی گئی ہیں مگر باسی راول ڈیم سے شکارکی گئی تازہ مچھلی کوزیادہ پسند کرتے ہیں جواپنے لذیذ زائقے کے باعث خاص شہرت کی حامل ہے،شہریوں کا کہنا ہے کہ سردیوں میں مچھلی جتنی لذت بخش ہوتی ہے اتنی ہی مفید بھی۔ دوسوسے چارسوروپے کلوتک فروخت ہونے والی مچھلی کوشہری جہاں اپنے بجٹ کے مطابق خریدرہے ہیں وہیں سرد موسم میں اس غذا کی اہمیت سے بھی غافل نہیں۔

Most Popular