چین میں بغیر انجن کے جہاز اُڑانے کے منفرد مقابلے کا انعقاد کیا گیا

چین میں بغیر انجن کے جہاز اُڑانے کے منفرد مقابلے کا انعقاد کیا گیا

چین میں بغیر انجن والے جہاز اُڑانے کے اپنی نوعیت کے منفرد مقابلے کا انعقاد کیا گیاجس میں لو گوں نے اپنی ذاتی انجینئر نگ کے شاہکار پیش کیے،، جو صر ف توازن کی بنیا د پر ہو اکے دباؤ سے اڑان بھر نے کی صلا حیت رکھتے تھے۔اس مقصد کیلئے سمندرکے اوپرخصوصی طورپرسات میٹراونچا پلیٹ فارم تیار کیا گیاتھا جس سے چھلانگ لگاتے ہو ئے مختلف کاسٹیومز میں ملبوس شرکاء کواپنے منفرد جہازکیساتھ زیادہ سے زیادہ فاصلہ طے کرنا تھا۔اس موقع پرجہاں شرکاء دلچسپ کاسٹیومز پہنے چھلانگ لگاتے نظر آئے وہیں گلائیڈر کی شکل کے جہاز نے طویل ترین اُڑان بھرکے مقابلہ جیت لیا۔

Most Popular