14 سالہ پاکستانی لڑکا انسان ہے یا کچھ اور، سمیر خان کی ویڈیو سوشل میڈیا سمیت دنیا بھر کے میڈیا پر وائرل ہوگئی

14 سالہ پاکستانی لڑکا انسان ہے یا کچھ اور، سمیر خان کی ویڈیو سوشل میڈیا سمیت دنیا بھر کے میڈیا پر وائرل ہوگئی

یہ ہے کراچی کا چودہ سالہ محمد سمیر خان جس کے جسم کو اللہ تعالیٰ نے عجیب و غریب خوبی دے رکھی ہے، سمیر خان اپنے سر کو ایک سو اسی کے زاویئے پر کمال مہارت کے ساتھ گھما لیتا ہے کہ دیکھنے والے تو دنگ رہ جاتے ہیں۔سمیر خان اس کے علاوہ اپنے بازوؤں کو بھی حیرت انگیز طور پر مختلف زاویوں میں گھمالیتا ہے، اس کی گردن، بازوؤں اور ہاتھوں کی لچک نے اسے معاشرے میں ایک الگ مقام دے دیا ہے، سمیرخان اپنے کندھوں کو بھی تین سو ساٹھ ڈگری کے زاویے پر گھمانے کی خداداد صلاحیت رکھتا ہے، سمیر خان کی موبائل پر بنائی گئی یہ ویڈیو نہ صرف سوشل میڈیا پر بلکہ دنیا بھر کے میڈیا پر بھی وائرل ہوچکی ہے۔

Most Popular