برطانوی ماہرین نے صحتمند زندگی کےلئے خالص دودھ کا استعمال لازمی قرار دے دیا۔

برطانوی ماہرین نے صحتمند زندگی کےلئے خالص دودھ کا استعمال لازمی قرار دے دیا۔

برطانوی ماہرین نے صحت مندزندگی کےلئے خالص دودھ کا استعمال لازمی قرار دیے دیا۔ برطانیہ کی نیوکاسل یونیورسٹی میں محققین نے انسان کی صحتمند زندگی کے حوالے سے مختلف پہلوﺅں کاجائزہ لیا اور وہ اس نتیجے پر پہنچے کہ توانا اور تندرست زندگی کا رازخالص دودھ میں مضمرہے۔ان کا کہنا ہے کہ ایسی بھینسیں یابکریاں جنہیں دیسی چارے پر پالاجائے ان کا دودھ فارم میں پالی جانیوالی بھینسوں اوربکریوں کے دودھ سے کئی گنا بہتر اور اس میںعام بھینس کی نسبت 50فیصد زیادہ غذائیت ہوتی ہے۔اس میں وٹامنزکی مقدار و دیگر خصوصیات بھی زیادہ ہوتی ہیں ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ خالص دودھ استعمال کرنیوالے لوگ زیادہ صحتمند اور تندرست زندگی گزارتے ہیں اس کے علاوہ خالص دودھ پینے والے کئی بیماریوں سے بھی محفوظ رہتے ہیں۔واضح رہے کہ طبی ماہرین کے مطابق دودھ میں کیلشیم کی وافرمقدار پائی جاتی ہے جو دانتوں‘ مسوڑھوں اور ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔

Most Popular