پاکستانی پشتو فلموں کے سلطان راہی کہلانے والے معروف اداکار بدر منیرکو بچھڑے چار برس بیت گئے۔

پاکستانی پشتو فلموں کے  سلطان راہی کہلانے والے معروف اداکار بدر منیرکو بچھڑے چار برس بیت گئے۔

بدرمنیر نے اپنےفلمی کیرئر کے دوران ساڑھے چارسو سے زائد پشتو اور اردو فلموں میں کام کیا۔ انہوں نے عملی زندگی کا آغاز کراچی کی سڑکوں پر ایک رکشہ ڈرائیور کی حیثیت سے کیا۔ فلموں سے لگاؤ کے باعث وحید مراد کے آفس میں کام کیا اورفلمی کیرئیر کی ابتداء چھوٹے سے رول سے کی۔ بدر منیر کی پہلی پشتو فلم یاسمین خان کے ساتھ "یوسف خان شیربانو" منظرِ عام پر آئی جس کے بعد دونوں کی جوڑی کو جو پذیرائی ملی وہ انیس سو ستر سے انیس سو نوے تک قائم رہی۔ اس عرصے میں مشہور جوڑی نے ستر سے زیادہ فلموں میں اکٹھے کام کیا۔ ان کی آخری پشتو فلم "زمانہ پاگل جانانہ" دوہزارپانچ میں نمائش کے لئے پیش ہوئی تھی۔ عوام میں وہ آخری مرتبہ ایک ٹی وی شو میں نمودار ہوئے جہاں انہوں نے پبلک کے پرزوراصرار پر پشتو میں ایک گیت بھی سنایا تھا۔ گیارہ اکتوبردوہزارآٹھ کو سٹرسٹھ سال کی عمر میں ان کا انتقال ہوا۔ پاکستانی پشتو فلموں کے سلطان راہی بدر منیر کا منفرد انداز انہیں اپنے چاہنے والوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رکھے گا۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular