شمالی امریکہ میں بیوی کو پیٹھ پر اٹھا کر پہاڑی پر چڑھنے کا مقابلہ

شمالی امریکہ میں بیوی کو پیٹھ پر اٹھا کر  پہاڑی پر چڑھنے کا مقابلہ

وزن اٹھا کر دوڑنا تو آپ نے اکثر سنا اور دیکھا ہوگا لیکن شمالی امریکہ کے شہر نیوری میں مقابلہ تھا مجسم بیوی کو اٹھا کر پہاڑی پر چڑھنے کا، سولہویں 'کیری دا وائف' نامی مقابلے میں شمالی امریکہ سے تیس جوڑے شریک تھے, لبنان کے بریکلے اور ان کی بیوی سٹیفی ریگارٹ نے دیگر انتیس حریفوں کو شکست دیتے ہوئے یہ مقابلہ اپنے نام کیا ، بریکلے اپنی بیوی ریگارٹ کو اٹھائے پہاڑی پر چڑھتے چلے گئے اور ایک گھنٹہ پانچ منٹ تیس سیکنڈ میں چوٹی پر پہنچ گئے, فاتح جوڑے کے راستے میں دو سو اٹھتر مختلف رکاوٹیں بھی آئیں لیکن وہ بلا جھجک سب مشکلات عبور کر گئے، دونوں کو سات سو پچاس امریکی ڈالر انعام میں دیے گئے

Most Popular