چین میں آن لائن ایپ کی ہزاروں چھتریاں غائب

چین میں آن لائن ایپ کی ہزاروں چھتریاں غائب

چین میں صارفین کو چھتریاں کرائے پر دینے کے لیے متعارف کروائی جانے والی ایک ایپ کے منتظمین کا کہنا ہے کہ ان کی ہزاروں چھتریاں غائب ہو گئیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق شیئرنگ اے امبریلا نے شنگھائی سمیت چین کے 11 شہروں میں تین لاکھ چھتریاں کرائے کے لیے مہیا کی تھیں۔صارفین اپنے سمارٹ فون پر موجود کوڈ کے ذریعے 19 ین یعنی تقریباً دو ڈالر کی ادائیگی کے بعد اسے حاصل کر پاتے تھے۔ہر آدھے گھنٹے میں مزید نصف ین بھی صارف کے اکاو¿نٹ سے کاٹے جاتے ہیں تاہم اس کے لیے ضروری ہے کہ اس کے پاس اکاونٹ میں پیسے ہوں۔ہر چھتری کی قیمت 60 ین ہے۔ تاہم یہ معلوم ہوا ہے کہ تین کروڑ نئی چھتریاں اس سکیم میں شامل کی جائیں گی۔اپریل میں ابتداً بس سٹینڈ اور ریلوے سٹیشنز جیسے عوامی مقامات کے آس پاس ان چھتریوں کی دستیابی کی سہولت مہیا کی گئی۔ایک چینی ویب سائٹ دی پیپر کو دیئے گئے انٹرویو میں اس فرم کے بانی زہاوشوپنگ نے کہا کہ ممکنہ طور پر لوگ یہ چھتریاں اپنے گھر لے گئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ شیئرنگ اے امبریلا کا منصوبہ یہ ہے کہ اس میں اشتہاروں، جن میں سے زیادہ تر انہی چھتریوں پر موجود ہوتے ہیں، کے ذریعے منافع کمایا جائے۔

Most Popular