ممتاز شاعر ، فلمی گیت نگار اور کہانی نگار سیف الدین سیف کی چوبیس ویں برسی آج منائی جارہی ہے

 ممتاز شاعر ، فلمی گیت نگار اور کہانی نگار سیف الدین سیف کی چوبیس ویں برسی آج منائی جارہی ہے

سیف الدین سیف بیس مارچ انیس سو بائیس کو کوچہ کشمیریاں امرتسر میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے لاہور میں تعلیم حاصل کی۔ سیف الدین سیف قیام پاکستان سے پہلے ہی فلمی دنیا سے وابستہ ہوگئے۔ قیام پاکستان کے بعد انہوں نے جن فلموں کے لئے نغمے تحریر کئے ان میں ہچکولے، امانت،سات لاکھ، لخت جگر، شمع پروانہ، امراﺅ جان ادا اور ثریا بھوپالی کے نام سرفہرست ہیں۔انہوں نے خود بھی کئی فلمیں بنائیں جن میں سات لاکھ اور کرتار سنگھ کے نام شامل ہیں۔ سیف الدین سیف کے شعری مجموعوں میں خم کا کل، محراب، کف گل فروش اور دور دراز ادبی حلقون میں بے حد مقبول ہیں۔ سیف الدین سیف بارہ جولائی انیس سو ترانوے کو لاہور میں وفات پاگئے۔

Most Popular