ہالی وڈ فلم" میز رَنر دی ڈیتھ کیور "کا نیا ٹریلر جاری،
تھرل اور ڈرامے سے بھرپور ہالی وڈ کی نئی فلم" میز رَنر دی ڈیتھ کیور "کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا،، فلم کی کہانی ایک ایسے نوجوان کے گِرد گھوم رہی ہے جس کو خاندان سے الگ کر کے نامعلوم مقام پرمشکل ترین ٹاسک کی انجام دہی کیلئے چن لِیا جاتاہے،، دی میز رَنر میں دیوہیکل دیواروں والی بھول بھلیوں اور خطرناک بلاؤں کا سامنا کرنے والا یہ نوجوان اور اس کے دیگر ساتھی ایک خطرناک اُلجھن کو سلجھانے میں مصروف ہیں اور جان تک داؤ پر لگا دیتے ہیں،، فلم میں ڈائلن او برائن اورجیکب لوف لینڈ اہم کرداروں میں جلوہ گر ہو ں گے،،فلم 26جنوری 2018کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی،،