اینی میٹڈ فلم سیریز ایلون اینڈ دی چپمنکس کی چوتھی فلم دی روڈ ٹرپ کا قہقوں بھرا نیا ٹریلر جاری

 اینی میٹڈ فلم سیریز ایلون اینڈ دی چپمنکس کی چوتھی فلم دی روڈ ٹرپ کا قہقوں بھرا نیا ٹریلر جاری

ہدایتکار والٹ بیکر کی اس فلم کی کہانی بھی حسب روایت تین نٹ کھٹ چپمنکس ایلون، سائمن اور تھیوڈو  پر مبنی ہے، جو اپنے نگران ڈیو  کے ساتھ رہتے ہیں ,فلم میں تینوں چپمنکس کو لگتا ہے کہ ڈیو انہیں دھوکا دیتے ہوئے چھوڑکر نیو یارک جارہا ہے، جہاں اس کی نئی گرل فرینڈ رہائش پذیر ہوتی ہے، ڈیو کو روکنے کیلئے ننھے چپمنکس کے پاس صرف تین روز کا وقت ہے، فلم میں ان چپمنکس کے کرداروں کیلئے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے میتھیو گرے، جیسی مک کارٹنی  اور جسٹن لونگ  نے، جبکہ جیسن لی  اور بیلا تھرون نے مرکزی کردار ادا کیا ہے، ہنسی کا طوفان لیے یہ فلم رواں برس کے آخر یعنی تئیس دسمبر کو سینماگھروں میں تہلکہ مچائے گی۔

Most Popular