تھائی لینڈ میں ایک ایسی جیل ہے جس میں لوگ ایک رات گزارنے کیلئے منہ مانگے دام دیتے ہیں
دنیابھر میں کو ئی بھی جیل جانے کی خواہش نہیں کرتا،لیکن تھائی لینڈ میں ایک ایسی جیل ہے جس میں لوگ ایک رات گزارنے کیلئے منہ مانگے دام دیتے ہیں، لوگ سوک سٹیشن ہوٹل میں بخوشی قیدی بن کر آتے ہیں اور مزیدار کھانوں کا لطف اٹھاتے ہیں
گھبرائیں نہیں کیونکہ یہ حقیقی جیل نہیں بلکہ تھائی لینڈ کے دار الحکومت بنکاک میں جیل کی تھیم پر بنایا گیا انوکھا ہوٹل ہے ۔سوک اسٹیشن نامی اس ہوٹل میں جیل کی طرح سلاخیں لگائی گئی ہیں جبکہ یہاں آنے والے مہمانوں کو قیدیوں کا مخصوص لباس اور قیدی نمبر بھی دیا جاتا ہے۔اس جیل ہوٹل میں نہ صرف لوگ اپنی مرضی سے کسی جرم کے بغیرقیدی بن کر آتے ہیں بلکہ جیل میں سونے او ر مزیدار کھانے کا مزہ بھی اٹھاتے ہیں۔