جدید سائنسی دنیا میں پاکستانی نوجوان کا انوکھا کارنامہ

جدید سائنسی دنیا میں پاکستانی نوجوان کا انوکھا کارنامہ

جدید سائنسی دنیا میں پاکستانی نوجوان نے ایسا کارنامہ کردکھایا ہے جو دنیا بھرکے آٹوموبائیل سیکٹرمیں تہلکہ مچا دے گا۔ہونہار پاکستانی انجینئیر نے بنا انجن،بغیر کسی ایندھن، اور گئیرز کی غیر موجودگی میں بجلی سے چلنے والی موٹرسائیکل ایجاد کردی۔ عام بائی سائیکل کے فریم سے منسلک جدید الیکٹرونک سرکٹ اور ایک ہزار واٹ کی بیٹری پر مبنی دلکش ای بولٹ کی خصوصیات اسے عام موٹرسائیکل یا کسی بھی الیکٹرک موٹرسائیکل سے منفرد بنا دیتی ہے۔ای بریکس،کروز کنٹرول،ایل ای ڈی لائٹس، پورٹ ایبل بیٹری، کم رننگ کاسٹ اور کم قیمت ای بولٹ کی خاصیت ہے۔
بجلی سے چلنے والی اس موٹربائیک کی حد رفتارساٹھ کلومیٹر فی گھنٹہ ہے، فل بیٹری ای بولٹ کو ساٹھ کلو میٹرکا طویل سفر طے کرنے کی صلاحیت دیتی ہے۔
عبدالباسط نے بتایا کہ فائنل ماڈل تیار ہونے سے قبل ہی ای بولٹ کے حصول کے لیے اتنے آرڈرز موصول ہوئے کہ درجنوں آرڈرز سے معذرت کرنا پڑی۔ آٹو موبائل شاہکار کے خالق کا کہنا ہے کہ ای بولٹ کا موجودہ ڈیزائن بے پناہ خصوصیات کا حامل ہے،لیکن اس سال کے آخر تک کمرشل بنیادوں پر تیار ہونے والی ای بولٹ میں راستہ کی خود کار شناخت کا نظام، آٹومیٹک سپیڈ کنٹرولنگ اورٹریکر سمیت متعدد جدید خوبیاں موجود ہوں گی۔

Most Popular