آسٹریلیا میں زمینداروں اور ماحولیات کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ جنگلی کینگروؤں کی تعداد بہت زیادہ ہوگئی

آسٹریلیا میں زمینداروں اور ماحولیات کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ جنگلی کینگروؤں کی تعداد بہت زیادہ ہوگئی

حکومتی اعداد و شمار کے مطابق آسٹریلیا میں چار کروڑ 50 لاکھ کینگرو ہیں جو ملک کی انسانی آبادی کا تقریباً دوگنا ہے۔خیال رہے کہ سنہ 2010 تک ملک میں کینگروؤں کی تعداد تقریباً دوکروڑ 70 لاکھ تھی۔آبادی میں اس اضافے کی وجہ ملک میں ہونے والی بارشوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والے چارے کو قرار دیا جا رہا ہے۔

لیکن اس بات کا خدشہ ہے کہ اگر خشک سالی ہوتی ہے تو لاکھوں کینگرو بھوک سے مر جائیں گے۔آسٹریلیا میں جانوروں کو مارنے یا ان کا شکار کرنے کے حوالے سے سخت قوانین ہیں۔
مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق کینگروؤں کو تجارتی بنیادوں پر مارنے کے لیے اگرچہ اجازت نامے آسانی سے دستیاب ہیں لیکن لوگ اس میں دلچسپی نہیں لیتے۔
کینگرؤں کی آبادی کو کنٹرول میں رکھنے اور ماحول کو محفوظ بنانے کے لیے ملک میں ہر سال کینگروؤں کو مارا جاتا ہے

Most Popular