شادی شدہ جوڑے نے 180 کلو وزن کم کرکے دنیا کو حیران کردیا
ایک امریکی جوڑے نے دوائیوں اور ایکسر سائز ٹرینر کے بغیر محض ایک سال کے اندر 180 کلو سے زائد وزن کم کرکے دنیا کو حیران کر دیا۔ امریکی ریاست انڈیانا سے تعلق رکھنے والی خاتون لیشی ریڈ کا شادی کے وقت مجموعی وزن 215 کلوگرام سے زائد تھا جب کہ ان کے شوہر ڈینی ٹپڈ کا وزن بھی شادی کے وقت 127 کلوگرام تھا، ان دونوں کی شادی 2015 میں ہوئی اور اگلے سال 2016 تک موٹاپے کے باعث ان دونوں کے ہاں کوئی اولاد نہیں ہوئی۔ 2016 کے وسط تک لیشی ریڈ کو اپنی ایک خاتون دوست نے چیلنج دیا کہ وہ محض 30 دن اپنے روز مرہ معولات تبدیل کرکے دیکھے کہ اس کے ان کی زندگی پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ریشی لیڈ نے اپنی کہانی انسٹاگرام 2 پر شیئر کی، جس میں انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اپنی دوست کے کہنے پر 30 روز تک باہر کی غذائیں کھانا بند کردیں جب کہ انہوں نے ایکسرسائز شروع کرنے سمیت الکوحل پینا بھی بند کردیا۔ لیشی ریڈ نے بتایا کہ انہوں نے اپنے شوہر کے ساتھ مل کر اپنا وزن کم کرنے اور ایک بہترین زندگی گزارنے کا منصوبہ بنایا، جس کے تحت انہوں نے سب سے پہلے اپنے کھانے کی مقدار کم کرکے گھر میں کھانا تیار کرنا شروع کر دیا2015 میں وہ یومیہ 8 ہزار کیلوریز فراہم کرنے والی غذا کھاتے تھے ، جسے انہوں نے انتہائی کم کردیا۔