دنیا کے 3 بڑے فلمی ادارے سعودی فلمی صنعت میں شراکت کیلئے سرگرم
دنیا کے 3 بڑے اداروں نے سعودی مارکیٹ میں فلموں کی تقسیم اور سینما گھر چلانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔سعودی اخبار کے مطابق سعودی عرب کے متعدد علاقوں میں 2018ءکے ابتدائی مہینوں کے دوران سینما گھر کھولنے کے اجازت نامے باقاعدہ جاری ہو جائیں گے۔ اس سلسلے میں ای میکس گروپ ، اے ایم سی انٹرٹینمنٹ ہولڈنگ اور الفطیم اماراتی گروپ مملکت میں بڑے پیمانے پر حصہ لینے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ اے ایم سی کمپنی کا صدر د فتر امریکی ریاست کنساس میں ہے۔ کمپنی میں سعودی پبلک انوسٹمنٹ فنڈ کے ساتھ سرمایہ کاری کے امکانات کا پتہ لگانے کی منظوری دیدی ہے۔ اس کے ایگزیکٹو چیئرمین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب منافع بخش تجارتی سرزمین ہے۔ ای میکس کمپنی جو مملکت میں تھیٹر چلانے والی واحد کمپنی ہے تعلیمی فلمیں نشر کر نے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ اماراتی سرمایہ کار ماجد الفطیم نے کہا کہ وہ مملکت میں فوکس سینما گھر بڑے پیمانے پر قائم کریں گے۔