شہنشاہِ غزل مہدی حسن کی 5 برسی آج منائی جارہی ہے

شہنشاہِ غزل مہدی حسن کی 5 برسی آج منائی جارہی ہے

اٹھارہ جولائی انیس سو ستائیس کوبھارت میں پیدا ہونے والے مہدی حسن نے غزل کی بادشاہت حاصل کرنے کے لئے کڑے حالات کا سامنا کیا۔ کلاسیکل ہو نیم کلاسیکل یا فلمی گانا ان جیسا کوئی دوسرا نہ گاسکابر صغیر پاک وہند میں مہدی حسن کا نام اور ان کی آواز کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ انہوں نےآٹھ سال کی عمر میں پہلی بار پرفارم کیا. انیس سو ستاون میں ریڈیو پاکستان سے باقاعدہ گلوکاری کا آغاز کیا،”گُلوں میں رنگ بھرے بادِ نور بہار چلے“ان کی پہلی مشہور غزل تھی
مہدی حسن کی مشکل راگوں پرمضبوط گرفت تھی ان کی آوازدل کو چھو لیتی تھی۔ انہوں نے سینکڑوں فلموں کیلئے گانے گائے
مہدی حسن کو تمغہ حسن کارکردگی اور ہلال امتیاز سمیت کئی اعزازت سے نوازا گیا۔ مہدی حسن فالج، سینے اور سانس کی مختلف بیماریوں کا شکار ہوگئے اور طویل علالت کے بعد کراچی میں اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔

Most Popular