لاہور چڑیا گھر کی شان 36 سال کی سوزی دم توڑ گئی

لاہور چڑیا گھر کی شان 36 سال کی سوزی دم توڑ گئی

لاہور کے چڑیا گھر میں بچے اور بڑے جب بھی سیرکے لئے آتے تو ان سب کی پسندیدہ جگہ وہاں کا سوزی ہاوس تھا ،،جہاں موجود ہتھنی سوزی کو دیکھ کروہ ناصرف خوش ہوتے بلکہ اس پر سیر کےلئے بھی مچلنے لگتے تاہم گزشتہ تیس برس تک لاہور کے چڑیا گھر کی رونق بڑھانے والی سوزی کی موت نے اس کی چڑیا گھر سے رفاقت ختم کردی ،سوزی کی موت نے سیر کے لئے آئے بچوں کو اداس کردیاسالوں تک سوزی کی دیکھ بھال کرنے والا اس کا نگہبان بھی اچانک موت پرافسردہ ہے ،چڑیا گھر کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ہاتھی کی جنگل میں اوسط عمر تقریبا 70 سال ہوتی ہے لیکن قید میں موٹاپے کی وجہ سے سوزی زندگی کی 36 بہاریں ہی دیکھ سکی سوزی کو پوسٹ مارٹم کے بعد اسی جہگہ دفنایا جائے گا جہاں وہ بچوں اور چڑیا گھر آئے شائقین کی تفریح کا باعث بنتی تھی

Most Popular