سروں کے بادشاہ استاد نصرت فتح علی خان کا اڑسٹھ واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے

سروں کے بادشاہ استاد نصرت فتح علی خان کا اڑسٹھ واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے

اللہ ہو ، اللہ ہو
نصرت فتح علی خان 13اکتوبر 1948 کو فیصل آباد میں نامو ر قوال استاد فتح علی خان کے گھر پیدا ہوئے۔ ان کا خاندان چھے سو سال سے قوالی پیش کر رہا ہے، نصرت فتح علی خان نے سولہ سال کی عمر میں قوالی پیش کی اور استاد کو لقب پایا۔ نصرت فتح علی خان نےقوالی کو نئی جہتوں سے متعارف کرایا اوردنیا بھرمیں مقبول بھی بنایا۔قوالی نصرت فتح علی خان موسیقار، قوال اور غزل گائیک تھے۔ انہوں نےچالیس سے زائد ممالک میں پرفارمنس کے ذریعے حاضرین کے دل جیتے۔کسے دا یار نہ وچھڑےنصرت فتح علی خان کو 1987ء میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔ نصرت کو 1995میں یونیسکو میوزک پرائز دیا گیا۔ آفریں آفریں۔  عظیم گلوکار نے 16اگست 1997ء کو برطانیہ میں وفات پائی۔ نصرت فتح علی خان کو فیصل آباد میں سپرد خاک کیا گیا۔ 

Most Popular