ہالی وڈ نگری کے معروف اداکار ہیو جیک میں اڑتالیس برس کے ہوگئے

ہالی وڈ نگری کے معروف اداکار ہیو جیک میں اڑتالیس برس کے ہوگئے


ہالی وڈ نگری کے معروف اداکار ہیو جیک میں اڑتالیس برس کے ہوگئے، اپنی سالگرہ کے موقع پر ہیو جیک مین اپنے رشتہ داروں، دوستوں اور پرستاروں سے ڈھیروں مبارکبادیں وصول کررہے ہیں۔
بارہ اکتوبر انیس سو اڑسٹھ کو آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں پیدا ہونے والے اداکار نے کیریئر کا آغاز انیس سو ننانوے میں فلم پیپر بیک ہیروسے کیا، جس کے بعد انہوں نے کئی بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ اس دوران فلم پریسٹیج نے ریکارڈ بزنس کرکے ہیو جیک مین کو شہرت کی بلندیوں تک پہنچادیا۔ کیٹ اینڈ لیوپولڈ میں بھی انہوں نے شاندار فن کا مظاہرہ کیا۔
صرف یہی نہیں ہالی ووڈ کے اس سٹائلش اداکار نے سب سے زیادہ پذیرائی ایکس مین فلمی سیریز سے حاصل کی، وولورین کے کردار کے ساتھ انصاف کرنے والے اس اداکار کو شائقین نے خوب سراہا۔

Most Popular