بدلے کی آگ کس کے مقدر کو کیسے بدلے گی، یہ سب دیکھنے کو ملے گا ہالی ووڈ بلاک بسٹر سیریز فاسٹ اینڈ فیوریس کے آٹھویں ایڈیشن میں

 بدلے کی آگ کس کے مقدر کو کیسے بدلے گی، یہ سب دیکھنے کو ملے گا ہالی ووڈ بلاک بسٹر سیریز فاسٹ اینڈ فیوریس کے آٹھویں ایڈیشن میں

ہدایتکار فیلکس گیری گیری کی اس نئی فلم کو دی فیٹ آف فیورس کا نام بھی دیا گیا ہے، جس میں فاسٹ اینڈ فیوریس گینگ کے ارکان کی بدلتی تقدیر کو دیکھایا گیا ہےڈومینک ٹوریٹو Dominic Toretto کو ایک پراسرار خاتون کیپر Cipher پھر سے جرائم کی دنیا میں کھینچ لاتی ہے، جس کے بعد وہ اپنے ہی گینگ کے مقابلے میں کھڑا ہوجاتا ہے،آنجہانی اداکار پال واکر Paul Walker کے کردار کو اس فلم سے انتہائی مہارت سے نکالا گیا ہے،، تاکہ ان کے مداح اداس نہ ہوں،خوبرو اداکارہ چارلیز تھیرون Charlize Theron فلم میں منفی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی،، دیگر کاسٹ وِن ڈیزل Vin Diesel،ڈیوائن جانسنDwayne Johnson ،جیسن سٹیتھم Jason Statham، کرٹ رسل Kurt Russellاور مشعل روڈریگوئز Michelle Rodriguez پر مشتمل ہے،بے مثال ایکشن سے بھرپور فلم فاسٹ اینڈ فیوریس ایٹ اگلے سال چودہ اپریل کو سینما گھروں میں تہلکہ مچائے گی،

Most Popular