خوف اور دہشت سے بھرپور ایکشن فلم' ڈے آف ڈیڈ،بلڈ لائن' کا ٹریلر جاری
خوف اور دہشت سے بھرپور ایکشن فلم' ڈے آف ڈیڈ،بلڈ لائن' کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے،،ہیکٹر ہرنینڈس کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم 1985میں ریلیز ہونے والی فلم ڈے آف ڈیڈ کا سیکوئل ہے،،فلم کی کہانی چند ایسے اہلکاروں کے گرد گھوم رہی ہے، جودنیا پر زومبیزکے قبضے کے بعد ایک زیر زمین بنکر میں بیٹھ کر اس صورتحال کا سامنا کرنے کی منصوبہ بندی کرتے ہیں۔فلم کی کاسٹ میں صوفی اسکیلٹن،جوناتھن شیک،جیف گم،مارکس وینکو اور مارک رہائنو سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔کرسٹا کیمپ بیل اور بوز ڈیوڈسن کی مشترکہ پروڈیوس کردہ ایکشن سے بھرپور یہ فلم 5جنوری کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔