اردو زبان کے باغی اور اقدار شکن شاعر جون ایلیا کا چھیاسی واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے
اپنےعہد میں نمایاں حیثیت رکھنےوالے جون ایلیا انوکھے انداز تحریر سے سراہے جاتے تھے۔ وہ معروف صحافی رئیس امروہوی اور فلسفی سید محمد تقی کے بھائی، اور مشہور کالم نگار زاہدہ حنا کے سابق خاوند تھے۔ جون ایلیا کوناصرفعربی بلکہ انگریزی، فارسی، سنسکرت اور عبرانی میں مہارت حاصل تھیان کی شاعری ان کے متنوع مطالعہ کی عادات کا واضح ثبوت تھی،جس وجہ سے انہیں وسیع مدح اور پذیرائی نصیب ہوئی۔ ان کا پہلا شعری مجموعہ ساٹھ سال کی عمرمیں شائع ہوا۔ فلسفہ، منطق، اسلامی تاریخ، اسلامی صوفی روایات، اسلامی سائنس، مغربی ادب اور واقعۂ کربلا پر جون کا علم کسی انسائکلوپیڈیا کی طرح وسیع تھا۔ ان کی شاعری کے مقبول مجموعوں میں " شاید ، یعنی ، گمان ، لیکن اور گویا" شامل ہیں۔ جان ایلیا کی ادبی خدمات کے پیش نظر انہیں حکومت پاکستان نے صدارتی ایوارڈ سے بھی نوازا