امریکہ: اے ٹی ایم میں پھنسے ہوئے شخص کو 2 گھنٹے بعد بچا لیا گیا

امریکہ: اے ٹی ایم میں پھنسے ہوئے شخص کو 2 گھنٹے بعد بچا لیا گیا

نیویارک (بی بی سی) ٹیکساس میں ایک شخص کیش مشین میں پھنس گیا اور اس نے رسید والی سلاٹ سے پرچی پر پیغام لکھ کر باہر بھیجا جس سے اس کی جان بچ گئی۔ ٹیکساس کے علاقے کورپس کرسٹی کی پولیس کے مطابق یہ شخص بینک میں مرمت کا کام کر رہا تھا اور اس کا فون بھی گاڑی میں پڑا تھا۔چیخ چیخ کر مدد کیلئے پکارتا رہا لیکن اسکی کسی نے نہ سنی۔جب وہ ایک ایسی بڑی اے ٹی ایم مشین میں پھنس گیا جس میں سے لوگ گاڑی میں بیٹھے بیٹھے پیسے نکلوا لیتے ہیں۔ یہ شخص پیسے نکلوانے کے لیے آنے والوں کو چیخ چیخ کر مدد کے لیے پکارتا رہا لیکن اس کی کسی نے نہ سنی۔

Most Popular