اینی میٹڈ فلم زوٹوپیا نے باکس آفس پرکامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے,باکس آفس پر پہلی پوزیشن برقرار

اینی میٹڈ فلم زوٹوپیا نے باکس آفس پرکامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے,باکس آفس پر پہلی پوزیشن برقرار

بائرن ہاورڈ اوررچ مور کی ہدایت کاری میں بننے والی اینی میٹڈ فلم زوٹوپیا ایسے جنگل کی کہانی ہے جہاں ایک مجرم لومڑی کو بے گناہ ثابت کرنے کے لیے خرگوش پولیس اہلکار اس کی مدد کے لیے آتا ہے۔ فلم ریلیز کے دو ہفتے بعد ابتک چودہ ارب چھبیس کروڑ روپے کما کر باکس آفس پرسب سے اوپرموجود ہے۔ اسی ہفتے ریلیز ہونے والی سائنس فکشن فلم ٹین کلوور فیلڈ لین تین دنوں میں دو ارب پچاس کروڑ روپے کما کر دوسرے نمبر پرآگئی . ایکشن فلم ڈیڈ پول باکس آفس پر تیسرے نمبر پرآگئی ہے، فلم نے اس ہفتے مزید ایک ارب آٹھ کروڑ روپے کما ئے، فلم مجموعی طور بتیس کروڑ روپے کما چکی ہے۔

Most Popular